سلمان غنی نے ن لیگ کے مستقبل سے متعلق خوفناک پیشگوئی کردی

سلمان غنی نے ن لیگ کے مستقبل سے متعلق خوفناک پیشگوئی کردی
سلمان غنی نے ن لیگ کے مستقبل سے متعلق خوفناک پیشگوئی کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ لوگوں کی توقعات عمران خان سے ختم ہوگئی ہیں ، اب اگر مسلم لیگ ن لوگوں کی آواز نہیںبنے گی تو کوئی اور درمیان میں آجائے گا ، سیاست میں خلا نہیں رہتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ پارٹی ہو، ادارے یا خاندان ہو، اختلافات رائے سب میں ہوتا ہے ، پارٹی میں کام تقسیم کیا جاتاہے ، شہباز شریف نے پارلیمانی محاذ سنبھال رکھاہے اور سیاست مریم نواز کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات تسلیم کی جارہی ہے مہنگائی ہے اور ادارے نہیں چل رہے ، یہ خطر ناک بات ہوتی ہے ، آصف زرداری نے کہاہے کہ یہ نہ ہو کہ ہجوم باہرنکل آئے اور بات ہمارے کنٹرول میں نہ رہے ، ایسی بات ہوتو مسئلہ صرف حکومت کیلئے نہیں ہوتا بلکہ اپوزیشن کیلئے بھی ہوگا ۔ ان کا کہناتھا کہ لوگوں کی توقعات عمران خان سے ختم ہوگئی ہیں ، اب اگر مسلم لیگ ن لوگوں کی آواز نہیں بنے گی تو کوئی اور درمیان میں آجائے گا ، سیاست میں خلا نہیں رہتا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -