جیو نیوز کے اینکر محمد جنید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا، ٹوئٹر پر ” جنید ع غ “ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا

جیو نیوز کے اینکر محمد جنید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا، ...
جیو نیوز کے اینکر محمد جنید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا، ٹوئٹر پر ” جنید ع غ “ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیو نیوز سے وابستہ سینئر نیوز کاسٹر محمد جنید نے ٹوئٹر پر اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی ان سے سخت ناراض ہوگئے ۔ محمد جنید پر اتنی تنقید کی جارہی ہے کہ ” جنید ع غ “ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔
محمد جنید نے دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک سوال اٹھایا’ آخر زیادہ تر اوورسیز پاکستانی بیوقوف کیوں ہوتے ہیں؟۔‘


اینکر کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور سمندر پار پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔ محمد جنید پر پاکستانیوں کی جانب سے اتنی تنقید کی جارہی ہے کہ ’ جنید ع غ‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے، اس ہیش ٹیگ کے ساتھ لوگ اینکر پرسن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


محمد حیات اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے محمد جنید کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا’ جس طرح مودی دنیا کا سب سے بیوقوف وزیر اعظم ہے اسی طرح یہ سب سے احمق صحافی ہے۔‘


دانش شیخ نے مطالبہ کیا کہ اینکر پرسن کو تمام پاکستانیوں بشمول تمام بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے معافی مانگنی چاہیے ۔


توصیف خان نے ایک بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اینکر پرسن پر لندن سے 4 حرف بھیج رہے ہیں۔


نبیل کھوکھر نے کہا کہ محمد جنید کو صحافی کہنا صحافت کی بے عزتی ہے کیونکہ یہ آدمی صرف نیوز اینکر ہے صحافی نہیں ، اس طرح کے بیوقوف لوگوں کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔


محمد جنید کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو بیوقوف کہنے پر ایک انڈین شہری سندیش پاٹیل نے کہا کہ وہ مغربی یورپ میں اپنے قیام کے دوران بہت سے پاکستانیوں سے ملے ہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستانی بے حس لوگ ہیں ، میں تو جس پاکستانی سے بھی ملا اسے ایک اچھا انسان پایا۔


ماضی میں جیو نیوز سے وابستہ رہنے والی نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے ٹوئٹر پر تنقید کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانی تو نہیں ہیں لیکن پھر بھی محمد جنید انہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اس لیے سب لوگ پرسکون ہوجائیں۔