ڈاکٹر حسن عسکری نے مولانا فضل الرحمان کی پریشانی بیان کردی

ڈاکٹر حسن عسکری نے مولانا فضل الرحمان کی پریشانی بیان کردی
ڈاکٹر حسن عسکری نے مولانا فضل الرحمان کی پریشانی بیان کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کی پریشانی سمجھ میں آتی ہے کہ ان کا موجودہ نظام میں کوئی حصہ نہیں ہے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اس نظام میں حصہ ہے ، اس لئے وہ تحریک انصاف کی حکومت کواس انداز میں چیلنج نہیں کرنا چاہیں گی کہ سسٹم گرجائے کیونکہ ایسا ہونے میں ان کا بھی نقصان ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اکٹھا ہوکر چلنے میں اتفاق نہیں ہورہا ، یہ نہیں کہ یہ پارٹیاں ختم ہوگئی ہیں، یہ پارٹیاں موجود ہیں اور ٹھیک کام کررہی ہیں لیکن ان میں اتفاق رائے نہ ہونے سے فوری طور پر کوئی تحریک چلنے کے امکانات نظر نہیں آتے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں حکومت کے خلاف مہنگائی ہونے پر غصہ تو ہے لیکن یہ غصہ ابھی اس سطح تک نہیں پہنچا کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک چل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی پریشانی سمجھ میں آتی ہے کہ ان کا موجودہ نظام میں کوئی حصہ نہیں ہے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اس نظام میں حصہ ہے ، اس لئے وہ تحریک انصاف کی حکومت کواس انداز میں چیلنج نہیں کرنا چاہیں گی کہ سسٹم گرجائے کیونکہ ایسا ہونے میں ان کا بھی نقصان ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -