بات منتو ں اور ترلوں پر آچکی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، مریم اور نگزیب کا وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل

بات منتو ں اور ترلوں پر آچکی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، مریم اور نگزیب کا وزیر ...
بات منتو ں اور ترلوں پر آچکی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، مریم اور نگزیب کا وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمرا ن صاحب اگر بات منتو ں اور ترلوں پر آچکی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایاہے؟

دنیانیوز کے مطابق وزیر اعظم کے قوم کے نام پرپیغام پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے تھا کہ قوم کو بتاتے کے میر ی ایمنسٹی سکیم فیل ہو چکی ہے ، وزیر اعظم کے پیغام کے بعد صرف علیمہ باجی ، جہانگیر ترین اور فیصل واڈا اپنے اثاثے کلیئر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام چورو ں ، جھوٹوں اور نالائقو ں کو ٹیکس نہ دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرا ن صاحب اگر بات منتو ں اور ترلوں پر آچکی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سو خطاب بھی کرلیں لیکن قوم اب آپ کے جھوٹوں میں نہیں آئے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -