ڈاکٹر تنویر قاسم دوسری بار  یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پی آر او مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر تنویر قاسم دوسری بار  یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ...
ڈاکٹر تنویر قاسم دوسری بار  یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پی آر او مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وائس چانسلر یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر عزیز اکبر نے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹیڈیز کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا تنویر قاسم کو پبلک ریلشینز آفسر(پی آر او ) کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ،ڈاکٹر تنویر قاسم اس سے قبل 6 سال یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بطور پی آر او ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائمقام وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عزیز اکبر نے معروف تجزیہ کار ،سکالر اور یو ای ٹی اسلامک ڈیپارٹمنٹ میں اسٹنٹ پروفیسر کی ذمہ دارایاں نبھانے والے ڈاکٹر رانا تنویر قاسم کو یو ای ٹی کا پبلک ریلیشن آفیسر مقرر کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر رانا تنویر قاسم اس سے قبل 2010 سے لے کر 2016 تک  یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بطور پی آر او ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں ،ان کا شمار یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک متحرک اور فعال پی آر او کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ڈاکٹر رانا تنویر قاسم نے پی آر او کی اضافی ذمہ دارایاں ملنے پر روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عہدے اور مناصب سب اللہ کی امانتیں ہیں،ماضی میں بھی یونیورسٹی کی بہتری ،نیک نامی اور  طلبا کے روشن مستقبل کے لئے کے لئے دلجمعی کے ساتھ کام کیا  جبکہ میڈیا کے دوستوں نے بھی میرا بھر پور ساتھ دیا تھا ،اب بھی میری کوشش ہو گی کہ میڈیا کے ساتھ یونیورسٹی کے بہترین تعلقات رہیں اور ہم اپنی یونیورسٹی کے با صلاحیت طالب علموں کی بہترین صلاحیتیں اور کاوشیں میڈیا کے ذریعے اجاگر کرتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن دوست احباب اور عزیز طلبہ وطالبات نے اس موقع پر میرے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارک دی ہے،میں سب کا شکر گزار ہوں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -