نیب نے فواد چودھری کے بیان کی تردیدکردی

نیب نے فواد چودھری کے بیان کی تردیدکردی
نیب نے فواد چودھری کے بیان کی تردیدکردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی جانب سے فواد چودھری کے اس بیان کی تردید کردی گئی ہے کہ ملک میں جار ی احتسابی عمل نیب کی جانب سے نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے کیا جارہاہے ۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے دیا گیا بیان حقائق کے منافی ہے ، اس بیان سے ملک میں جاری احتساب کے عمل پراثر پڑسکتا ہے,فواد چودھری کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہواہے اور اس سے تحقیقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاتھا کہ نیب احتساب نہیں کررہاہے بلکہ ہم حکومت احتساب کررہی ہے جس پر نیب کی جانب سے فواد چودھری کے بیانیے کی تردیدکردی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -