حقوق نسوا ں پر تقریر کرنیوالے برطانوی وزیر نے خود ہی خاتون سے شرمناک سلوک کرڈالا

حقوق نسوا ں پر تقریر کرنیوالے برطانوی وزیر نے خود ہی خاتون سے شرمناک سلوک ...
حقوق نسوا ں پر تقریر کرنیوالے برطانوی وزیر نے خود ہی خاتون سے شرمناک سلوک کرڈالا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) حقوق نسوال پر تقریر کرنے والے برطانوی وزیر نے خاتون کو دبوچ کر گردن سے پکڑ کر باہر نکال دیا ، برطانوی وزیر اعظم نے وزیر کومعطل کردیا ۔

جیونیوز کے مطابق تحفظ نسواں پر تقریر کرنے والے برطانوی وزیر مارک فیلڈ نے آلودگی کے خلاف مظاہر ہ کرنے والی خاتون کودبوچ لیا اور گردن سے پکڑ کرباہر نکال دیا ۔ مارک فیلڈ نے موقف اپنایا کہ میں سمجھا تھا کہ خاتون مسلح ہے ، اس لئے اس کوگردن سے پکڑ کر باہر نکال دیا۔

دوسری جانب سے برطانوی وزیر کے خاتون کے ساتھ اس سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے میں نے مارک فیلڈ معلطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -