وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر تڑی لگائی اور ترلا بھی کیا:مولابخش چانڈیو

وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر تڑی لگائی اور ترلا بھی کیا:مولابخش چانڈیو
وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر تڑی لگائی اور ترلا بھی کیا:مولابخش چانڈیو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیلیکٹیڈ وزیراعظم سارے کام چھوڑ کر ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی فروخت میں لگ گئے ہیں، آج پھر ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر تڑی لگائی اور ترلا بھی کیا۔

وزیراعظم کے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا  کہ خان صاحب نے اعتراف کر لیا کہ  وہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے کے اہل نہیں، یہ واٹس ایپ سرکار ہے، واٹس ایپ سے بنی اور واٹس ایپ پر چل رہی ہے، جس دن واٹس ایپ ہینگ ہو گیا یہ حکومت بھی موبائل کے ساتھ ہینگ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب میں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت ہے نہ پارلیمنٹ میں بولنے کی جرات، وزیراعظم صاحب تو میڈیا سے بھی بھاگے بھاگے پھرتے ہیں،کبھی آدھی رات کو واٹس ایپ خطاب بھیج دیتے ہیں، کبھی صبح اور کبھی شام کو۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والے امیروں کو مراعات دے رہے ہیں،جب تک سیاسی محاذ آرائی ختم نہیں ہوگی، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، معیشت ترلے منتوں اور الزامات سے چل سکتی ہے نہ حکومت واٹس ایپ پر۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -