چین پاکستان میں سماجی ترقی کیلئے کتنے ارب ڈالر امداد دیگا ؟ وفاقی وزیر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

چین پاکستان میں سماجی ترقی کیلئے کتنے ارب ڈالر امداد دیگا ؟ وفاقی وزیر نے قوم ...
چین پاکستان میں سماجی ترقی کیلئے کتنے ارب ڈالر امداد دیگا ؟ وفاقی وزیر نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ایک ارب ڈالر امداد فراہم کرے گا،چین نے تین سو تیرہ پاکستانی اشیا کی برآمد کیلئے آزادانہ رسائی کی پیشکش کی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری فورم سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، پانی، غربت کے خاتمے اور دوسرے شعبوں میں تعاون کو سماجی و معاشی ترقی میں شامل کیاگیا ہے، اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی ترقی پر توجہ دی جائے گی، نجی شعبے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔مخدوم خسروبختیار نے کہاکہ چین نے تین سو تیرہ پاکستانی اشیا کی برآمد کیلئے آزادانہ رسائی کی پیشکش کی ہے، تحریک انصاف کی حکومت سی پیک کے تحت کاروباری مواقع بڑھاناچاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے پاک چین بزنس فورم قائم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اورگوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے، گوادر کے ماسٹر پلان سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو نئی جہت ملے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان افزائش حیوانات ، ماہی پروری اورتحقیق سمیت مختلف شعبوں میں چین کے تجربے سے استفادہ کرناچاہتا ہے، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جارہی ہیں اور حکومت اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی،برآمدات میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -