ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے اقدامات پر تحفظات کااظہار کردیا گیا

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے اقدامات پر تحفظات کااظہار کردیا گیا
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے اقدامات پر تحفظات کااظہار کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آرلینڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیاہے اور اکتوبر تک ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کرنے کیلئے کہاہے ۔

جیونیوز کے مطابق امریکہ کے شہر آر لینڈو میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا جس میں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پاکستان اکتوبر 2019کے پلان پر تیز ی سے عمل کرے ، اکتوبر میں پاکستان کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوجائیگی۔اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا ۔
اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو دس نکاتی پلان دیا تھا جس پر پاکستان کو اکتوبر تک عمل کرنا ہوگا ۔ اس ایکشن پلان میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ، فنانشل ٹیرر ازم اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شامل ہے ۔

مزید :

قومی -