عمران صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے اب تک ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھایا اور کتنے پیسے جمع ہوئے،بات ترلے منتوں پہ آ گئی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں:مریم اورنگزیب

عمران صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے اب تک ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھایا ...
عمران صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے اب تک ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھایا اور کتنے پیسے جمع ہوئے،بات ترلے منتوں پہ آ گئی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہعمران صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے ابھی تک ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھایا ہے اور کتنے پیسے جمع ہوئے ہیں؟عمران صاحب اگر بات ترلے منتوں پہ آ گئی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہعمران صاحب اگر بات ترلے منتوں پہ آ گئی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں ،عمران صاحب کے خطاب کے بعد صرف علیمہ باجی ، جہانگیر ترین ، فیصل واڈا اپنے مزید غیر قانونی اثاثے ڈکلیئر کریں گے۔انہوں نے کہا کہعمران صاحب مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھانے والوں کو آپ نے جیل میں ڈالنا تھا، عمران صاحب اپنی ایمنسٹی کے لئے ترلے منتیں ،عمران صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے ابھی تک ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھایا ہے اور کتنے پیسے جمع ہوئے ہیں؟عمران صاحب اِسی لئے سمجھایا تھا نہ کہ ہر بات پہ سیاست نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو بتانا تھا کہ آپ کی ایمنسٹی بُری طرح فیل ہو چُکی ہے،عمران صاحب آپ سو خطاب کر لیں، عوام مزید آپ کے جھوٹوں میں نہیں آئے گی،عمران صاحب عوام چوروں ، جھوٹوں اور نالائقوں کو ٹیکس نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر چُکی ہے۔

مزید :

قومی -