عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن کو برائی کے طور پر لیا گیا ، فواد چودھری

عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن کو برائی کے طور پر لیا گیا ، فواد چودھری
عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن کو برائی کے طور پر لیا گیا ، فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن کو برائی کے طور پر لیا گیاہے، میں اس حق میں ہوں کہ تمام کیسز چلیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن کو برائی کے طور پر لیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز چاہے فردوس عاشق اعوان پر ہوں یا بابر اعوان پر ، ان میں سے کوئی بھی کیس ہمارا بنایا ہوا نہیں ہے ، حکومتی کیس کوئی بھی آہستہ نہیں چل رہاہے ، نواز شریف کے کیس کو مکمل ہونے میں تین سال لگے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حق میں ہوں کہ تمام کیسز چلیں ، نیب میرے بیان کی تحقیقات کرتا ہے تو پھر وہ معاملہ طے ہوجائے گا کیونکہ میرا بیان پڑا ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -