30جون تک یہ ضروری کام کرلیں ، ادائیگی پھر کردینا ، چیئر مین ایف بی آر کی پاکستانیوں سے درخواست

30جون تک یہ ضروری کام کرلیں ، ادائیگی پھر کردینا ، چیئر مین ایف بی آر کی ...
30جون تک یہ ضروری کام کرلیں ، ادائیگی پھر کردینا ، چیئر مین ایف بی آر کی پاکستانیوں سے درخواست

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین ایف بی آر نے کہاہے کہ میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ 30جون تک اپنے اثاثو ں کو ظاہر کریں ، ادائیگی وہ بعد میں بھی کرسکتے ہیں بصورت دیگر حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ 30جون تک جن لوگوں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھایا تو ان کے خلاف باقاعدہ کاررائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ڈیٹا منظم کرکے پبلک کردیاہے ، اس میں تھوڑی بہت کمی بیشی ہوسکتی ہے لیکن اس کودرست کروایا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایمنسٹی سکیم کا بہت اچھا ریسپانس نہیں ہے ، ہماری قوم کا طریقہ یہ ہے کہ ہم آخری دنوں میں کام کرتے ہیں ، اب اگر لوگ اس سکیم سے فائدہ اٹھالیں تو ان کا فائدہ ہے ، اگر لوگ ٹیکس کے دائرہ کار میں نہیں آتے تو ایف بی آر اس حوالے سے اقدام کرے گا ۔

ان کاکہنا تھا کہ میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ 30جون تک اپنے اثاثو ں کو ظاہر کریں ، ادائیگی وہ بعد میں بھی کرسکتے ہیں بصورت دیگر حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔

مزید :

قومی -