پچھلا حساب کتاب چھوڑنے کی بات نا قابل قبول ،میثاق جمہوریت کی پہلی شرط ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہوگا:فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی پہلی شرط ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہوگا۔
میثاق جمہوریت کی پہلی شرط ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو گا، زرداری صاجب کی یہ آفر کہ پچھلا حساب کتاب چھوڑیں اور آگے چلیں ناقابل قبول ہے۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کے رہنماء اپنی تقریروں میں NRO مانگتے رہے اس طرح کی شرایط قبول نہیں کی جا سکتیں۔ #PTI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 21, 2019
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب کی یہ آفر کہ پچھلا حساب کتاب چھوڑیں اور آگے چلیں ناقابل قبول ہے۔ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کے رہنما اپنی تقریروں میں این آر او مانگتے رہے، اس طرح کی شرائط قبول نہیں کی جا سکتیں۔اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خالصتاً معیشیت میں اصلاحات کا بیانیہ ہونا چاہئے، ہم ٹیکس نیٹ کیسے بڑھائیں، پرائیوٹائزیشن پر کیا پالیسی ہو؟ جو ادارے اربوں روپے کے خسارے دے رہے ہیں ان سے کیسے ڈیل کیا جائے اور اس ضمن کے دیگر معاملات پر جامع بات ہو سکتی ہے؟ لیکن احتساب میں رو رعائت مناسب ڈیمانڈ نہیں۔
خالصتاً معیشیت میں اصلاحات کا بیانیہ ہونا چاہئے، ہم ٹیکس نیٹ کیسے بڑھائیں، پرائیوٹائزیشن پر کیا پالیسی ہو؟ جو ادارے اربوں روپے کے خسارے دے رہے ہیں ان سے کیسے ڈیل کیا جائے اور اس ضمن کے دیگر معاملات پر جامع بات ہو سکتی ہے، لیکن احتساب میں رو رعائت مناسب ڈیمانڈ نہیں https://t.co/hwfLcnKYGY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 21, 2019