2020 کے دوران ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں،عمائمہ

2020 کے دوران ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں،عمائمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عمائمہ ملک نے سال 2020 کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کئے ہیں۔عمائمہ ملک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سال 2020 کے دوران ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، اس سال کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم زندگی کی حقیقت جان رہے ہیں۔‘ ’بہت کچھ کھونے کے بعد اور بہت سی اْمیدوں کے ساتھ ہم نے سال 2020 کے مشکل وقت میں صبر اور برداشت کے ساتھ جینا سیکھا ہے۔اداکارہ نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے۔

کیونکہ ہم پر ہمارے رب کا کرم ہے۔اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سال2020 میں اب تک کتنا کچھ ہوگیا ہے اور ہم سب نے بہت کچھ کھو دیا ہے۔

مزید :

کلچر -