کورونا کے مسلسل پھیلاؤ سے شوبز حلقے تشویش کا شکار

کورونا کے مسلسل پھیلاؤ سے شوبز حلقے تشویش کا شکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پاکستان میں کورونا وائرس مسلسل بڑھنے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔سید نور،جاوید شیخ،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،مدیحہ شاہ،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،روبی انعم،اظہر بٹ اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ جان لیوا ناول کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس نے ہزاروں زندگیاں نگل لی ہیں اور مزید لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حکمرانوں کے ساتھ فنکار بھی اس تشویشناک صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہوئے کہا ”ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر میرے اللہ۔احتیاط تو بے شک کرنی ہے پر دعا بھی کرنی ہے اپنے لئے سب کے لئے۔ خود کوشش کریں وضو میں رہیں، اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین ہے اللہ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے گھروں تک محدود ہونے والے فنکاروں نے خود کو مصرو ف رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پورے ملک میں ہر طرح کی سر گرمیاں تعطل کا شکار ہیں۔ گھروں تک محدود ہونے والے فنکاروں نے خود کو مصروف رکھنے کے لئے سوشل میڈیا پر سر گرمیاں بڑھا دی ہیں۔ مذکورہ فنکار نہ صرف عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گھریلو سر گرمیوں کے حوالے سے بھی پرستاروں کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

کلچر -