موت کا خوف بھی ذخیرہ اندوزی سے نہ روک سکا،عمر شریف

موت کا خوف بھی ذخیرہ اندوزی سے نہ روک سکا،عمر شریف

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے لیجنڈکامیڈین عمر شریف نے کہا ہے کہ موت ہمارے سر پر کھڑی ہے اور ہم ابھی بھی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔ہمیں موت کا خوف بھی ذخیرہ اندوزی سے نہ روک سکا۔عمر شریف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے ہم پر اپنے گھر کے دروازے اس لئے بند کردیے کیونکہ ہم اس کو تو مانتے ہیں لیکن اس کی نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ پانچ مرتبہ عمرہ تو کر سکتے ہیں لیکن صاحبِ استطاعت ہوکر غریب کی مدد نہیں۔

۔واضح رہے کہ ملک میں موجودہ صورتحال میں بعض بے حس لوگ ماسک اور راشن کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -