عاصم اظہرگاڑی خرید کر والدہ کی خواہش پوری کرنے پر خوش

عاصم اظہرگاڑی خرید کر والدہ کی خواہش پوری کرنے پر خوش

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعاصم اظہر نے اپنی والدہ اداکارہ گل رعنا کی خواہش پوری کردی ہے۔انسٹاگرام پرعاصم اظہر نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی نئی چمچماتی اور شاندار گاڑی کے سامنے بیٹھے ہیں اور نئی گاڑی کی خوشی میں بے حد خوش بھی نظر آرہے ہیں۔عاصم اظہر نے لکھا کہ میری والدہ ہمیشہ سے اس گاڑی کو خریدنے کی خواہش رکھتی تھیں۔عاصم اظہر نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے یہ گاڑی خرید کر اپنی والدہ کی خواہش پوری کر دی ہے اور اس حوالے سے مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں نے اپنی والدہ کی اس خواہش کو پورا کیا ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی ان کی خواہشوں کا اسی طرح سے احترام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

مزید :

کلچر -