کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے گھروں تک محدود رہا جائے، کاجل

  کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے گھروں تک محدود رہا جائے، کاجل

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور پرفارمرکاجل چوہدری نے کہا ہے کہ گھروں تک محدود رہنے سے ہی کرونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔ اللہ تعالی ٰ ہم سب کو اس وبا اور وائرس سے بچائے۔شوبز کے میدان میں سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ فن کا سفر جاری رکھوں گی۔کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔کاجل چوہدری نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔

میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی۔

مزید :

کلچر -