نامور گلوکار عالمگیر کی موت کی خبروں کی تردید

نامور گلوکار عالمگیر کی موت کی خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارعالمگیر نے موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں، پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔عالمگیر کے انتقال کر جانے کی افواہیں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکا میں مقیم گلوکار عالمگیر دارِ فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔عالمگیر کی موت کی افواہ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی تھی تاہم اب انہوں نے ان تمام افواہوں کی تردید سوشل میڈیا پیغام میں کردی ہے۔
فیس بْک پر عالمگیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں بالکل ٹھیک اورخیریت سے ہوں، سب چاہنے والوں سے صحت کی دعا کی اپیل ہے۔انہوں نے لکھا کہ موت سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، گلوکار کا کہنا تھا کہ کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر سے انہیں فون کالز موصول ہورہی ہیں۔عالمگیر کا کہنا تھا کہ میں نے 5 سال کینیڈا میں ڈائیلاسز کروایا، اب پاکستان میں ہوں اور کراچی کے نجی اسپتال سے ڈائیلاسز کروارہا ہوں۔

مزید :

کلچر -