انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا،شفقت چیمہ

انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا،شفقت چیمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارشفقت چیمہ نے کہا کہ آج مجھے فلم انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے،اگر میں دین کی تعلیم کی جانب راغب رہتاتوآج میرے پاس کتناعلم ہوتا،میں اتنے سالوں کو خود کو ڈھونڈتاپھررہاہوں۔ شفقت چیمہ نے مزید کہا کہ میری ماں کو کم نظر آتا تھامیں رات کو ان کے پاؤں دباتا اورساتھ گرم پانی سے ان کے پاؤں دھوتا اور پھر اسی پانی سے اپنا منہ دھو لیتا تھا۔ شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ماں باپ کاہر حکم ماناجائے۔

مزید :

کلچر -