موسیقی کے قدر دان آٹے میں نمک کے برابر،ولی حامد

موسیقی کے قدر دان آٹے میں نمک کے برابر،ولی حامد

  

لاہور(فلم رپورٹر)کلاسیکل گلوکار واداکار ولی حامد خاں نے کہا کہ آج کلاسیکل موسیقی کے قدر دان آٹے میں نمک کے برابر ہیں، یہ بد قسمتی ہے کہ کلاسیکل موسیقی روز بروز زوال پذیر ہوتی جارہی ہے اوراس فن کو بچانے کیلئے کوئی سنجید ہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ولی حامد خاں نے کہا کہ ایسا بھی دور تھا جب لوگ کلاسیکل موسیقی سننے کے لئے بیتاب رہتے تھے یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے۔ پاکستان کے گلوکاروں نے اس فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا مگر آج اسے سمجھنے اور قدر کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے۔

مزید :

کلچر -