بحران پیدا کرنیوالے مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے:وزیر اعظم،ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات لانے،عورتوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

بحران پیدا کرنیوالے مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے:وزیر اعظم،ہیلتھ سیکٹر ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنیوالے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کیخلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے، ملک میں بحران پیدا کرنیوالے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔اجلاس میں کورکمیٹی نے شوگر مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پر اعتما د کا اظہار کیا۔ کور کمیٹی اجلاس میں چینی بحران فرانزک رپورٹ پر قانونی اقدامات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا قوم سے سچ کا وعدہ کیا، کچھ بھی نہیں چھپایا جائیگا، سچ سامنے لانے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے حقائق سامنے لائیں گے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بین الا قوا می پروازوں کیلئے آج سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائیگی۔ یہ اقدام خصوصی طورپر اوور سیز پاکستانی ورکرز کیلئے اٹھایا جا رہاہے۔انہو ں نے مزید کہا واپس آنیوالے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کریگی۔وزیراعظم نے کہا عالمی وبا ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قا نو نی ٹیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا پیکیج لائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مشیر پار لیمانی امور بابر اعوان، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری شریک ہوئے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکا ما ت کی روشنی میں کورونا سے متعلق قانون سازی پر مشاورت کی گئی اور ہیلتھ سیکٹر میں قانون سازی کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحا ت کا پیکیج لائیں گے۔اجلاس میں عورتوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت کے د و ر ان چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے تھے کہ قومی سطح پر بھی کورونا سے تحفظ کیلئے کوئی قانون سازی ہونی چاہیے، قومی سطح پر قانون سازی کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا۔ د و سر ی جانب ملک میں کورونا وائرس کے باعث متعدد ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ متاثر ہے۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -