پی ٹی وی لاہور مرکز کا نیا نام پی ٹی وی طارق عزیزرکھا جائے،تنویر آفریدی

پی ٹی وی لاہور مرکز کا نیا نام پی ٹی وی طارق عزیزرکھا جائے،تنویر آفریدی

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار تنویر آفریدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی لاہورمرکز کا نیا نام ”پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن طارق عزیز لاہور سنٹر“ رکھا جائے۔ایک سوال کے جواب میں تنویر آفریدی نے کہا کہ طارق عزیز مرحوم نے پی ٹی وی کی بنیاد میں حصہ ڈالا اور 30 سال تک اس کو اپنی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر سینچااور ”نیلام گھر“،”طارق عزیزشو“کی صورت میں ایک کماؤ پوت دیا جس نے دنیا بھرمیں پاکستان اور پی ٹی وی کی ایک ساکھ بنائی۔

تنویر آفریدی نے کہاکہ طارق عزیزمرحوم کو ان خدمات کے عوض لاہور سنٹر کا نام ان کے نام پر رکھا جائے تاکہ ان کا نام اور خدمات ہمیشہ کے لئے امر ہو جائیں۔تنویر آفریدی نے مزید کہاکہ طارق عزیز مرحوم پی ٹی وی کے لئے بے لوث خدمات دیتے رہے انہوں نے اپنی زندگی میں ہی وطن کی محبت اپنے پروگرامز میں دکھائی ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیت کا پرچار کیااورمرنے کے بعد بھی وطن سے محبت کا ثبوت دے دیا اللہ ان کی روح کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔

مزید :

کلچر -