سپریم کورٹ کوآرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی دیکھنا چاہئے،فواد چودھری

  سپریم کورٹ کوآرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی دیکھنا چاہئے،فواد چودھری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کے آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی کو دیکھنا چاہئے۔ جس طرح صوبوں کو وفاق سے وسائل تقسیم ہوتے ہیں جب تک صوبائی وسائل کی اضلاع میں منصفانہ تقسیم نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وزرائے اعلی کی صوابدید پر اربوں روپے کے فنڈز اور بلاک ایلوکیشن نہ صرف وفاقی حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل A-140 کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلاف کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، اور یہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہو گی تمام صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں صوبائی فنانس ایوارڈ کا نام ونشان نہیں۔

خلاف ورزی

مزید :

صفحہ اول -