کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،ثناء جاوید

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،ثناء جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثناجاویدنے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ ہمیں جلد سے جلد اس سے نجات دے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپر پہلی مرتبہ لوگوں کا مثبت کردار سامنے آیا ہے اور لوگ نہ صرف ایک دوسرے کو آگاہی دے رہے ہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہونے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا ء کو شکست دینے کا ایک ہی حل ہے کہ ہم خود کو گھروں تک محدود کریں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں،اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ اگر کسی شخص میں خدانخواستہ کوئی علامت ظاہر ہو تو لاپرواہی کی بجائے وہ سب سے پہلے خود کواپنے گھروں والوں سے الگ کر لے اورعلامات شدید ہونے پر ضرور ہسپتال جاناچاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
یہ ہی وقت کا تقاضا بھی ہے۔

مزید :

کلچر -