جبران ناصر کو زندگی کا حصّہ بنانے پر خوش ہوں،منشا

جبران ناصر کو زندگی کا حصّہ بنانے پر خوش ہوں،منشا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ منشا پاشا نے نامور سماجی کارکن جبران ناصر کو اْن کی زندگی میں شامل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے۔انسٹاگرام پر منشا پاشا نے اپنی اور جبران ناصر کی منگنی کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اْس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے منگیتر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے منشا پاشا نے لکھا کہ ’یہ سچ ہے کہ میرا کوئی دن ایسا نہیں گزرتا ہے کہ جب میں جبران کا ساتھ پانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کروں۔‘منشا پاشا نے لکھا کہ ’میں اللہ تعالیٰ کی شْکر گزار ہوں کہ اْس نے مجھے جبران کا ساتھ عطا کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے میرے سب سے بہترین دوست، ڈانس پارٹنر اور میرے راز دار کے ساتھ ملایا۔

مزید :

کلچر -