حمزہ شہباز کو بجٹ پڑھنے،سننے میں دشواری،آنکھوں اور کانوں کا علاج کرائیں:فیاض الحسن

  حمزہ شہباز کو بجٹ پڑھنے،سننے میں دشواری،آنکھوں اور کانوں کا علاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو شاید بجٹ پڑھنے اور سننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ حمزہ شہباز اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کرائیں۔پنجاب کا موجودہ بجٹ نئے ٹیکس عائد نہ کرنیوالا اپنی نوعیت کا پہلا بجٹ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو شاید بجٹ پڑھنے اور سننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ حمزہ شہباز اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا موجودہ بجٹ نئے ٹیکس عائد نہ کرنیوالا اپنی نوعیت کا پہلا بجٹ ہے۔ بزدار حکومت نے 56 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ بجٹ میں لیگی دور کے عائد کردہ متعدد ٹیکسز میں کمی یا بالکل ختم کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل، لیدر، آئی ٹی، کیٹرنگ، گیسٹ ہاؤسز اور چھوٹے ہوٹلوں پر ٹیکس 16 سے 5 فیصد کیا گیا ہے۔ ہیلتھ انشورنس اور ہسپتالوں پر ٹیکس کی شرح کو کم کر کے صفر فیصد کیا گیا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کیش کے بجائے آن لائن ادائیگیوں پر ٹیکس چھوٹ کی شرح زیادہ کر رہی ہے۔ اس اقدام سے معیشت کو ڈاکیومنٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -