پنجاب میں آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) پنجاب میں آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ آکسیجن سلنڈر، ریگولیٹر، کنسنٹریٹر، پلس آکسی میٹر کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف 144 لگائی گئی۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے کورونا وائرس کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس مریضوں کے لیے سہولیات کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ سے ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کیلئے کسی بھی چیز کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کر رہے ہیں۔ دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا۔ دفعہ 144 کا نفاذ فی الفور ہو گا، 2 ماہ تک لاگو رہے گی۔
دفعہ 144

مزید :

صفحہ اول -