آئین بحال کرکے بی بی شہیدکے مشن کی تکمیل کی،آصف زرداری

  آئین بحال کرکے بی بی شہیدکے مشن کی تکمیل کی،آصف زرداری

  

کراچی(آ ن لائن) سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973ء کا آئین بحال کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کی ہے اور بااختیار پارلیمنٹ کے اصول پر آج بھی ثا بت قدم ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوری جدوجہد کرکے دو آمروں کو شکست دی۔ ان کی جدوجہد جمہوریت پسندوں اور آزادی پسندوں کے مشعل راہ ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی خارجہ پالیسی ملک کیلئے وقار کی ضمانت ہے۔ پیپلزپارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے خارجہ پالیسی بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو واپس کیا۔ سابق صدر نے کہا ہماری جنگ آج بھی اس سوچ سے ہے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے۔ میثاق جمہوریت پر تنقید کرنیوالے آمروں کی طفیلی جڑ ہیں۔ آصف زرداری نے کہا اللہ تعالیٰ کی عدالت کے بعد سب سے بری عدالت عوام ہیں۔

آصف زادری

مزید :

صفحہ اول -