بیمار والد کی تیمارداری جرم بن چکی،حکمران انسانیت دشمن، خاموشی بہتر،مریم نواز

  بیمار والد کی تیمارداری جرم بن چکی،حکمران انسانیت دشمن، خاموشی بہتر،مریم ...

  

رائیونڈ(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ گھوٹکی میں رینجر کی گاڑی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دونوجوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے،ہمارے شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور اسلام میں انکا رتبہ بہت بلند ہے، جس ملک کے حکمران انسانیت کے دشمن ہوں وہاں خاموش رہنے میں ہی بہتری ہے، میری دلی خواہش اور شفقت پدری جوش مارتی ہے مگر جہاں بیمار والد کی تیمار داری جرم بن چکی ہو وہاں کے حکمرانوں کا خدا ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام مہنگائی بے روز گاری کی ستائی ہوئی کورونا وائر کے خوف میں مبتلاہے۔ قرنطینہ سینٹروں سے اٹھنے والا شور حکمرانوں کو سنائی نہیں دیتا میری دہائی کون خاطر میں لائے گا۔گزشتہ روزیہاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان آتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا تو میں اس وقت بھی اپنی بیمارماں کو چھوڑ کر اپنے والد کے ساتھ آئی تھی اور انکے ہمراہ گرفتار بھی ہوئی۔ آج مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف عدالتوں میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن تبدیلی سرکار کی ہرزہ سرائی میں انکا کوئی ثانی نہیں،اللہ کا شکر ہے کہ عوام آج بھی میاں براد ران کے ساتھ کھڑی ہے، اور کھڑی رہے گی۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -