حکومتی وفد اختر مینکل کو منانے میں ناکام،ملاقااتیں جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد اختر مینکل کو منانے میں ناکام،ملاقااتیں جاری رکھنے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے وفاقی وزراء کی ملاقات بے نتیجہ۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ روز اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جس میں حکومتی وفدنے سردار اختر مینگل سے حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تاہم انہوں نے فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا۔ ملاقات کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بی این پی کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا اور آئندہ بھی سردار اختر مینگل کے ساتھ نشستیں ہوں گی۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی یقین رکھتی ہے ہر حصے کو ترقی اور حقوق نہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اب تک کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا، پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، ہم نے اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔
ناکام/عندیہ

مزید :

صفحہ اول -