صدر اخبار فروش یونین چودھری نذیر کی رسم قل خوانی ادا

  صدر اخبار فروش یونین چودھری نذیر کی رسم قل خوانی ادا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن اور صدر اخبار فروش یونین لاہور چودھری نذیر کی رسم قل خوانی گزشتہ روز جامعہ مسجد پٹیالہ ہاؤس شمس قاری جی او آر میں ادا کی گئی،مرحوم کیلئے قل خوانی کی محفل میں نیوز ایجنٹس اورہاکرز سمیت تمام طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی، مرحوم کی رسم قل میں شرکت کرنیوالے نمایاں افراد میں خلیق چودھر ی،شارق چوہدری،چوہدری منیر،ایثاررانا گروپ ایڈیٹر روز نامہ پاکستان، سرکولیشن منیجر روز نامہ پا کستا ن ملک منظور،میاں اشفاق انجم،عارف چوہدری،چوہدری عاشق، محمد تصور، چوہدری مشتاق، چوہدری آفتاب، احمد وسیم،محمد فاروق،عباس قادری،علی اصغر چشتی،چوہدری محبوب رانا،مقصود شیخ،عمر یاسین،محمد فاروق،حاجی جہانگیر، ماجد ظہور،سلطان تنولی، نجم ولی، عمر علی، محمد جمیل، عارف شاہ، شکیل احمد،چوہدری نصیر احمد،چوہدری حمزہ، صابر حسین نوری،ملک تنویر امتیاز اعوان، عدنان شوکت، اکرام اشرف، سہیل،شیخ ریاض، امین بابر اور بدر ریاض شامل تھے۔جامعہ مسجد پٹیالہ ہاؤس شمس قاری جی او آر میں ہو ئی قل خوانی تقریب میں شرکاء نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے وئے سوگوار خا ند ا ن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیساتھ دعائے مغفرت کی۔قل خوانی کی تقریب کے شرکاء نے کہا مرحوم نے اخباری صنعت کی ترقی، اخبار فروشوں کی فلاح کیلئے گرانقدر اور ا ہم خدمات انجام دیں جو تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

قل خوانی

مزید :

صفحہ اول -