حمزہ شہباز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  حمزہ شہباز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔جسٹس مشیر عالم،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ 25جون و سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی،حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر 25جون کو سماعت ہوگی،جسٹس مشیر عالم،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کریگا۔حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت میں نیب کو فریق بنایا ہے۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -