ٹریول اور حج ٹورز آپریٹر ز کو بلا سود قرضے جاری کئے جائیں،جاوید اختر

  ٹریول اور حج ٹورز آپریٹر ز کو بلا سود قرضے جاری کئے جائیں،جاوید اختر

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور نے وزیر اعلیٰ اوروزیر خزانہ پنجاب سے ٹریول،عمرہ اور حج ٹریڈ بچانے کیلئے 3 سال کیلئے ریلیف مانگ لیا چیئرمین حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور الحاج جاوید اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر خزانہ پنجاب اورگورنر سٹیٹ بنک کو، ٹورازم فیس، پروفیشنل ٹیکس، پی آر اے ٹیکس، انکم ٹیکس،ایاٹا فیس معاف کرنے کیلئے تحریری درخواست دے دی۔ جاوید اختر نے ٹریول اور حج ٹورز آپریٹر ز کو بلا سود قرضے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جاوید اختر نے کہا ہے وزیر اعظم نے ٹورازم سیکٹر کو بچانے کیلئے فوری ریلیف پیکیج کا اعلان نہ کیا توٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ دیوالیہ ہو جائے گی۔گزشتہ 4ماہ سے دفاتر بند ہیں کرائے کی عمارتوں میں قائم دفاتر کا کرایہ ادا نہیں ہو پایا،ملازمین کی تنخواہیں دینا ممکن نہیں رہا۔وزیر اعظم فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کریں یوٹیلٹی بلز میں بھی ریلیف دیں۔

جاوید اختر

مزید :

صفحہ آخر -