کورونا وائرس ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں رکاوٹ بن گیا

کورونا وائرس ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں رکاوٹ بن گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر پی سی بی حکام کے قدم بھی ڈگمگانے لگے اور چیئرمین احسان مانی نے وضاحت کردی کہ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں تھوڑی سی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے مقابلے رک چکے ہیں،اگرچہ تیاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن صورتحال پر کوئی کنٹرول نہیں لہٰذا کسی کھلاڑی یا سٹیک ہولڈر کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے،ذرا بھی خدشہ ہوا کہ کسی کی صحت متاثر ہو سکتی ہے تو چانس لینے کی کوشش ہرگز نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ کے آخر تک ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرنیوالی چھ ٹیموں کی تشکیل اور نئے سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق عندیہ دینے کے باوجود چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو یقین نہیں کہ سیزن 21-2020ء کا اگست میں آغاز ہو سکے گا کیونکہ ملک میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔احسان مانی کا ویڈیو لنک پر ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں اور اس حوالے سے تھوڑی سی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ آئندہ دو ماہ کے دوران عالمی وبا کے پھیلاؤ میں مزید تیزی کی پیشگوئی کردی گئی ہے اور ایسے میں حالات اجازت نہیں دیتے کہ سیزن کا آغاز ہوسکے جب حالات بہتر ہوں گے تو اس حوالے سے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -