وادی سماہنی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،10کلو میٹر تک پھیل گئئی

وادی سماہنی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،10کلو میٹر تک پھیل گئئی

  

میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ نے وادی سماہنی میں 10 کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے شیشم سمیت قیمتی درخت جل گئے ہیں جب کہ جنگلی حیات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کا عملہ اور رضا کار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔محکمہ جنگلات نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

آگ بے قابو

مزید :

صفحہ آخر -