سندھ اسمبلی خطرناک زون کی صورت اختیار کررہی ہے،آغا سراج درانی

  سندھ اسمبلی خطرناک زون کی صورت اختیار کررہی ہے،آغا سراج درانی

  

کراچی(این این آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی کے کئی ارکان اور اسٹاف کورونا میں مبتلا ہوچکے، سندھ اسمبلی خطرناک زون کی صورت اختیار کررہی ہے۔آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، ایس او پیز طے کئے گئے تھے وہ فالو کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کوئی مذاق نہیں ہے، سب ارکان نے ٹیسٹ کروانے تھے، یہی صورتحال رہی تو میرے لئے صرف ورچوئل اجلاس کا آپشن ہوگا، گزشتہ اجلاس میں جو کچھ ہو غلط ہوا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بجٹ پر کیسے بحث اور تجاویز آسکتی ہیں جس میں فنانس بل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، طے ہوا پچھلے ہفتے ٹیسٹس کی بنیاد ارکان ایوان میں شریک ہونگے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے کہا کہ ہمارے ارکان ایس او پیز کو فالو کررہے ہیں، پچیس فیصد کے لحاظ سے ہمارے ارکان ایوان میں موجود ہیں، آج بھی محکمہ صحت کی ٹیم اسمبلی میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے ٹیسٹس کروانے ہیں وہ کروا لیں، بغیر ٹیسٹ کے اجلاس میں کسی کو شریک ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، پچھلے اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کیا کئی ارکان بغیر ماسک کے تھے۔

آغا سراج درانی

مزید :

صفحہ آخر -