قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگی۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر روانگی سے قبل 28 جون کو مانچسٹرکیلئے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزاریگی، ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کیلئے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائیگا کیونکہ ای سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے مقامی ٹیمیں دستیاب نہیں ہیں۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بحالی لازمی ہے، پاکستان ہاکی کا یورپی ممالک کے سسٹم سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ خواجہ جنید نے کہا کہ35 کھلاڑیوں کی فہرست بناچکے ہیں اور تین سوکھلاڑی اب تک پول میں شامل کرچکے ہیں۔
00:00
/
00:01
00:00
Loading Ad
Next Video
×
انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بحالی لازمی ہے، ہم یورپی ممالک کے سسٹم سے موازنہ نہیں کرسکتے ہیں، بھارت میں 40 کے قریب ڈپارٹمنٹس کھیلوں سے جڑے ہیں، ہاکی کلبز چلانے کیلئے فنڈزکی ضرورت ہے۔ یہاں پاکستان ہاکی ٹیم کوچلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کا بجٹ بلین سے زائد ہے، وہ ہاکی لیگ کراتے ہوئے کھلاڑیوں کو مالی طور پر مضبوط کررہے ہیں، موجودہ دور میں بھارتی ہاکی ہم سے آگے نکل چکی ہے۔