بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  

ڈھاکہ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ بنگلادیش میڈیا کے مطابق 36 سالہ مشرفی مرتضی نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ میری صحت کے لئے دعا کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے بہت زیادہ احتیاط کی جائے جبکہ کہا کہ امید ہے کہ وہ جلد صحت یابی کے بعد سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں نئے کورونا وائرس کے پہلے تین کیسز کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس تیرہ جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -