پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس آج اختتام پذیر ہوگا

پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس آج اختتام پذیر ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے ملک میں جاری پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس آج اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ کورس میں 500 سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں۔ کورس کے شرکاء کو پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب سمیت محمد سعید احمد خان، عمر ریاض، شہباز باجود، شاہد مسعود اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچ حامد موہادی مختلف موضوعات پر لیکچرز دے رہے ہیں۔

۔ کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔ یہ کورس 21 جون تک جاری رہے گا۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -