کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے، ارم جاوید
لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ارم جاوید نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیوں کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے اب تو گھر میں رہ کر تنگ آگئی ہوں دعا ہے کہ جلد ہی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوجائے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک میں ہر شعبہ کی طرح کھیلوں کو بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس کے ازالہ میں بہت وقت لگ جائے گا مگر اب جلدی سے احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوجانا چاہئیے اس میں مزید تاخیر نہ ہو انہوں نے کہا کہ گھر میں رہ کر میں اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دے رہی ہوں کیونکہ اس کے بغیر کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھا سکتا ورزش اور فٹنس اس کے لئے بہت ضروری ہے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لئے بہت اچھی خبر ہے کہ پاکستان کی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے جارہی ہے امید ہے کہ ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور یہ دورہ کامیاب ثابت ہوگا۔