فروغ نسیم کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط ارسال

  فروغ نسیم کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط ارسال

  

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیرقانون فروغ نسیم نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے مدد مانگ لی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ کو خط ارسال کیا جس کے متن میں بتایا کہ ان کے نام سے ٹویٹر پر کسی نے جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔فروغ نسیم نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر 17ہزار کے قریب فالوورز ہیں اور اس اکاؤنٹ سے توہین آمیز مواد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جاتا ہے۔سابق وفاقی وزیر قانون کی جانب سے لکھے گئے خط میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ چلانے والے فرد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔سابق وفاقی وزیر نے خط کے ساتھ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شارٹ بھی ایف آئی اے کو فراہم کیے ہیں۔

فروغ نسیم/خط

مزید :

صفحہ آخر -