کراچی،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 اہلکار جاں بحق

  کراچی،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 اہلکار جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور خاتون ایس ایچ اور سمیت 4 جوان زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک اہلکار مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا اہلکار ان کا پیچھا کرتے ہوئے حادثے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔سرجانی پولیس کی خاتون ایس ایچ اور دیگر 3 اہلکار بھی حادثے میں زخمی ہوئے۔سینئر پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرجانی پولیس کا اہلکار عارف اور سبحان سیکیورٹی پر تعینات تھے جبکہ وہ ایک مخبر کے ہمراہ کار پر جارہے تھے اور تینوں سادہ کپڑوں میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خفیہ ڈیوٹی پر تھے اور جب ناردرن بائی پاس میں زیرو پوائنٹ پر پہنچے تو اچانک 5 سے 6 افراد ان کی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوئے اور ڈکیتی کے ارادے سے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو بتایا کہ وہ پولیس اہلکار ہیں لیکن ملزمان نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عارف جاں بحق ہوگیا۔خاتون ایس ایچ او پولیس پارٹی کے ساتھ جائے وقوع کی طرف روانہ ہوئی تاہم تیزرفتاری کے باعث ان کی گاڑی زیروپوائنٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار غلام حیسن جاں بحق ہوا۔حادثے میں خاتون ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

2 اہلکار جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -