امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست مسترد، رحمان ملک بری الذمہ قرار

امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست مسترد، رحمان ملک بری الذمہ قرار

  

اسلام آباد (آئی این پی) پولیس نے سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست مسترکر تے ہوئے سابق وزیر داخلہ کو الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔ تھانہ بنی گالہ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا امریکی شہری ہے جس نے بذریعہ ٹوئٹ کمنٹس کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی مقصود ہے تو ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ سے رجوع کیا جائے پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کے پاس یوسف رضا گیلانی اورسینیٹر رحمان ملک کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، دھمکیوں کے الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور نہ دھمکی کا وقت بتا سکیں، درخواست میں سنتھیا رچی نے آج سے 9 سال پہلے 2011 میں زنا بالجبر کا الزام لگایا ہے۔ درخواست ناقابل کارروائی ہے خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اورمریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعے کی بابت اس وقت متعلقہ تھانے میں کوئی درخواست نہیں دی گئی اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع دی گئی۔ جبکہ رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس،سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے

اسلام آباد پولیس

مزید :

صفحہ آخر -