کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،عوام مشکلات سے دوچار

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،عوام مشکلات سے دوچار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا زور، گلشن اقبال، مدراس سوسائٹی، جہانگیر روڈ، پٹیل پاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی۔کراچی میں گرمی اپنے عروج پر پہنچی تو کے الیکٹرک کا سسٹم بھی جواب دے گیا۔ شہر بھر میں 12 سے 16 گھٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی۔ طلب و رسد واضح نہ نظام کی کوئی درست معلومات، کے الیکٹرک نے فرنس آئل کی کمی کا بہانہ بنا کر شہریوں پر طویل لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا۔کے الیکٹرک ترجمان شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کیساتھ ساتھ واضح موقف دینے سے مسلسل گریزاں ہیں۔

کراچی/ لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -