13 سال سے موبائل فونز پاکستان اسمگل کرنے والا شخص آخر کار پکڑا گیا

  13 سال سے موبائل فونز پاکستان اسمگل کرنے والا شخص آخر کار پکڑا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)13 سال سے مسلسل بیرون ملک سے موبائل فونز اسمگل کرکے پاکستان لانے والا ملزم آخر کار اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھرلیا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون ضبط کرلیے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ضبط کیے گئے اسمارٹ فون دبئی سے آنے والی پرواز کے ذریعے پاکستان لائے گئے تھے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عبدالرزاق ہیلی کاپٹروں کے پرزہ جات کی آڑ میں موبائل فونز پاکستان لاتا رہا اور 2007ء سے موبائل فونز پاکستان اسمگل کر رہا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ایک این جی او کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جبکہ ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم عملے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موبائل اسمگل

مزید :

صفحہ آخر -