دبئی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہوگئی

دبئی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہوگئی

  

دبئی (آئی این پی) دبئی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی دبئی میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ابوظہبی میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کو فری علاج اور ٹیسٹنگ سروس فراہم کرنے پر حکومت امارات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 ہے۔

دبئی، پاکستانیوں کی تدفین

مزید :

صفحہ آخر -