وزیر اعلیٰ پنجاب کو نا اہل قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  وزیر اعلیٰ پنجاب کو نا اہل قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کو نا اہل قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن،عثمان بزدار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار عبدالوحید خان ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ عثمان بزدار عام انتخابات میں پی پی 286 سے الیکشن جیت کر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، عثمان بزادر نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت 2.5 کروڑظاہر کی، عثمان بزدار نے بیان حلفی میں اثاثوں کی مالیت 7 لاکھ61 ہزار ظاہر کی ہے، عثمان بزدار نے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں الگ الگ اثاثے ظاہر کر کہ حقائق کو چھپایاہے،جس سے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

نا اہل قرار

مزید :

صفحہ آخر -