چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کاروسٹر جاری کردیا

  چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کاروسٹر جاری ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسڑ جسٹس محمدقاسم خان نے موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کاروسٹر جاری کردیاہے،جس کے مطابق لاہورصدر نشست پرآئندہ ہفتے 22جون سے 6ڈویژن اور18سنگل بنچ کام کریں گے،اسی طرح ملتان بنچ میں دوڈویژن اورچارسنگل بنچ،راولپنڈی بنچ میں ایک ڈویژن اورچارسنگل بنچ جبکہ بہاولپور بنچ میں ایک ڈویژن اور دوسنگل بنچ کام کریں گے،لاہورمیں ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان،ڈویژن بنچ نمبر2جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی،ڈویژن بنچ نمبر3جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس شمس محمود مرزا، بنچ نمبر4جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عاصم حفیظ،ڈویژن بنچ نمبر5جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سرداراحمد نعیم جبکہ بنچ نمبر6جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی پرمشتمل ہوگا،ڈویژن بنچوں میں شامل جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،ان کے علاوہ جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان خان،جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شکیل الرحمن خان،اورجسٹس رسال حسن سید بھی سنگل بنچوں کے طور پر کام کریں گے۔ملتان بنچ میں ڈویژن بنچ نمبرایک جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس انوار الحق پنوں جبکہ ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس مزمل اختر شبیرپر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچوں میں شامل چاروں جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،بہاولپور بنچ میں آئندہ ہفتے کام کرنے والا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس چودھری محمد مسعود جہانگیر اور مسٹر جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ہوگا،دونوں جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،راولپنڈی میں جسٹس محمد طارق عباسی اور مسٹر جسٹس چودھری محمد عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ عدالتی امور نمٹائے گا،علاوہ ازیں مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف بھی راولپنڈی بنچ میں سنگل بنچ کے طور پر کام کریں گے۔

روسٹر جاری

مزید :

صفحہ آخر -